رجنی کانت کا ’مکل سیوائی کچی‘ سے آغاز۔ رپورٹس

,

   

مذکورہ نئی پارٹی کو ”اٹورکشا“ کا نشان دیاگیاہے جو 1995میں ائی بلاک باسٹر فلم ”باشا“ سے میل کھاتا ہے۔
چینائی۔غیر مصدقہ مقامی ذرائع سے ملی جانکاری کے بموجب تامل سوپر اسٹار رجنی کانت نے الیکشن کمیشن آف انڈیا می ’مکل سیوائی کچی“ یعنی (پیپلز سرویس پارٹی) کا راجسٹریشن کرواتے ہوئے اپنے سیاسی کیریر کی شروعات کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں۔

مذکورہ نئی پارٹی کو ”اٹورکشا“ کا نشان دیاگیاہے جو 1995میں ائی بلاک باسٹر فلم ”باشا“ سے میل کھاتا ہے۔

مکل سیوائی کچی درحقیقت انائی تھانڈیا مکل شکتی کازی گم کے نام پر رجسٹراڈ کرائی گئی تھی۔ کچھ ماہ بعد اس کا نام تبدیل کیاگیاہے۔

اگلے سال منعقد ہونے والے تاملناڈو اسمبلی الیکشن کے پیش نظر سیاسی میدان میں اترنے کے متعلق مذکورہ اداکار کی تصدیق کے کچھ ہفتوں یہ بعد یہ رپورٹ منظرعام پر ائی ہے۔

ریاست کے 234اسمبلی حلقوں پر اپنے امیدوار اتارنے پر یہ پارٹی غور کررہی ہے۔

ڈسمبر3کے روز اعلان کے دوران رجنی کانت نے کہاتھا کہ”مجوزہ اسمبلی انتخابات میں ہم یقینا جیت حاصل کریں گے اورصاف اورشفاف ایماندار‘بدعنوانی سے پاک روحانی سیاست فراہم کریں گے جو مذہب ذات پات کے بغیرہوگی۔

اس فیصلے سے متعلق مزید اعلان 31ڈسمبر تک متوقع ہے۔اس اقدام سے جس کے متعلق سالوں سے قیا لگایاجارہا تھا‘ بڑی سیاسی جماعتوں کو 2021اسمبلی الیکشن کے لئے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبورکردے گا۔

رجنی کانت نے 2017میں سیاسی میں شامل ہونے کا اعلان کیاتھا۔

تاہم ان کی طرف سے کوئی ایسا ٹھوس اقدام نہیں اٹھایاگیاتھا کہ جس سے یہ گمان کیاجاسکے وہ سرگرم سیاست کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ درایں اثناء اداکار کملاہاسن کی مکل نیدھی مائم الیکشن کمیشن سے اپنا مقررہ انتخابی نشان ’ٹارچ‘ لینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

پیر کے روز یہ خبر سامنے ائی ہے کہ کملا ہاسن اسدالدین اویسی کی اے ائی ایم ائی ایم سے ہاتھ ملاکر الیکشن لڑیں گے۔