رجنی کانت کو ٹوٹیکورین فائرینگ معاملے میں ان کے ریمارکس پر 19جنوری کے لئے طلب کیاگیا

,

   

تھو تھو کوڈی۔ ذرائع نے پیر کے روز بتایاکہ ٹوٹیکورین فائیرنگ معاملے کی جانچ کرنے والے ایک رکنی کمیشن نے اداکار سے سیاست داں بننے والے رجنی کانت کو ”غیرسماجی عناصرین“ والے ان کی ریمارکس پر تحقیقات میں مدد کے لئے سمن کیاگیاہے۔

جسٹس ارونا جگدیشن کمیشن برائے تحقیقات رجنی کانت کو سمن جاری کرتے ہوئے 19جنوری سے قبل پیش ہونے کوکہا ہے۔

اس سے قبل سمن جاری کرنے کے بعد کمیشن میں حاضر ہونے سے قاصر رہے مذکورہ اداکارکے نام یہ دوسرا سمن جاری کیاگیاہے۔

قبل ازیں رجنی کانت نے اسٹرلائٹ پلانٹ پر 2018مئی کو ہوئے احتجاج میں ”غیر سماجی عناصرین“ کے داخل ہونے کی بات کہی تھی‘ اس احتجاج کے دوران 13لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔

06اسٹرلائٹ کاپر اسملٹنگ پلانٹ کی مبینہ وجہہ سے پیدا شدہ ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک احتجاج کے دوران پولیس فائرینگ میں کم سے کم 13لوگ مارے گئے تھے۔