رشتوں کے دوبہ دو پروگرام کی جھلکیاں

   

٭ سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام شہر کے مرکزی مقام لکڑی کا پُل خیریت آباد میں واقع ماڈرن فنکشن پلازہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کا 116 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام منعقد ہوا۔
٭ جناب محمد شمیم احمد پروپرائٹر ماڈرن فنکشن فنکشن پلازہ نے اپنے کارکنوں کے ذریعہ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھرپور تعاون کیا جس کے لئے جناب ظہیر الدین علی خاں مینیجنگ ڈائرکٹر سیاست کی نگرانی میں انہیں شال پوشی کی گئی اور اسلامی طفرہ تحفتاً دیا گیا۔
٭ جناب ظہیر الدین علی خاں سے شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع سے شریک والدین نے ملاقات کی اور سیاست کے اس اقدام کی ستائش کی۔
٭ گنجان آبادی والا خیریت آباد و لکڑی کا پُل میں موجود مسلمان اور دوسرے عملہ جات سے کثیر تعداد نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے انتخاب کے لئے شادی خانہ پہنچے اور رشتوں کے ضمن میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭ دوپہر 2 بجے دن کے بعد دو بہ دو ملاقات پروگرام میں والدین بکثرت ماڈرن فنکشن پلازہ میں دیکھے گئے اور ماڈرن فنکشن پلازہ تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔ پروگرام کے اختتام کے بعد بھی والدین نے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیوڈاٹاس رجسٹریشن کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
٭ گونگھے، بہرے، اور معذور نوجوانوں کو والدین اپنے ہمراہ لائے اور رشتوں کے ضمن میں بات چیت کئے جن کے لئے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیا گیا۔
٭ آج کے اس دو بہ دو پروگرام میں کونسلنگ کے ذریعہ بھی رشتے طئے ہوئے۔