رشدی پر انعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر امریکی پابندی

   

واشنگٹن: امریکہ نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی۔ ایرانی تنظیم نے ملعون رشدی کے سر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کررکھا ہے۔