رشوت خور ملازم کو گاؤں والوں نے گرام پنچایت میں بند کردیا

   

حیدرآباد 4جون (سیاست نیوز)رشوت خور ملازم کو گاوں والوں نے گرام پنچایت میں بند کر دیا اور گرام پنچایت کو مقفل کردیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے بھوپال پلی ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق چٹیال منڈل کے نواب پیٹ موضع کے ویلیج ریوینیو آفیسر (وی آر او) آدی نارائن ریڈی کو عوام نے اس وقت گھیر لیا جب وہ گرام سبھا کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے برہم گاوں والوں نے آدی نارائن ریڈی کو زبردستی گھیرے میں لیتے ہوئے گرام پنچایت میں مقفل کردیا۔وی آر او کو مقفل کرنے والوں میں دو گاوں نواب پیٹ اور سی آر پلی کے افراد شامل تھے ۔ان لوگوں کا الزام ہے کہ وی آر او بہتر انداز میں ڈیوٹی انجام نہیں دیتے ۔کسی بھی کام کے لئے رشوت طلب کرنا ان کا معمول بن گیا تھا اور رشوت دینے پر ایک کی زمین دوسرے کے نام کر دیتے ہیں۔