رشوت ستانی کیخلاف کارروائیاں بے سود ثابت،بودھن انسپکٹر، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے

   

حیدرآباد: رشوت خوری کے خاتمہ کیلئے جاری سرکاری اقدامات محکمہ پولیس کی حد تک ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔ اے سی بی کارروائیوں میں آئے دن کوئی نہ کوئی پولیس عہدیدار کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز گاندھی نگر حیدرآباد میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو رنگے ہاتھ گرفتار کرنے والے اے سی بی نے آج نظام آباد ضلع میں ایک انسپکٹر، سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ شہری نے اے سی بی میں شکایت کنندہ اور اے سی بی نے جال بچھا کر انسپکٹر آف پولیس بودھن ٹاؤن پولیس پی پرکاش کو رنگے ہاتھوں 50 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج نہ کرنے اور رائل انفیلڈ موٹر سیکل حوالے کرنے کیلئے انسپکٹر نے 50 ہزار روپئے نقد رقم اور تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار روپئے کے موبائیل فون کا مطالبہ کیا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے انسپکٹر پی پرکاش کے ہمراہ موگلایا سب انسپکٹر بودھن ٹاؤن پی ایس اور کانسٹیبل گجیندرا کو گرفتار کرلیا اور رشوت کی رقم و سیل فون کو ضبط کرلیا۔