رشوت کے الزام میں اسسٹنٹ انجینئرایس ایس پی ڈی سی ایل گرفتار

   


حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے اسسٹنٹ انجینئر آپریشن ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ایرہ گڈہ کے پی راجو کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ انجینئر راجو نے ایک درخواست گذار اظہر سلطان ساکن ایرہ گڈہ سے کارروائی نہ کرنے کیلئے 40 ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی۔ برقی میٹر میں خامی کے خلاف کارروائی روکنے کیلئے یہ بدعنوان عہدیدار نے درخواست گذار کو رشوت کیلئے زور دیا تھا اور 30 ہزار روپئے حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے راجو کو عدالت میں پیش کردیا۔ع