رفاہی کام کرنے والی تنظیموں کو مخلصانہ مشورہ:مولانا سید شعیب حسینی ندوی صاحب

,

   

رفاہی کام کرنے والوں کےلیے مولانا سید شعیب حسینی ندوی صاحب نے چند مخلصانہ مشورے دیے ہیں۔

مولانا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” جو بھی سماجی ادارے کام کر رہے ہیں اور مختلف تنظمیں جو سامنے آرہی ہے اور اس راستے میں کوششیں کر رہی ہے، دو پہلووں کو سامنے رکھ کر کام کرنا ہے یا یو کہیے ان چیزوں کو سمجھنے کےلیے دو باتوں کو ملحوظ رکھنا ہے۔

پہلی چیز مقابلہ ہیلتھی ہونا چاہیے، مختلف تنظیموں کے درمیان جو مقابلہ ہے وہ تعمیری ہو تخریبی نہ ہو، وہ مقابلہ زیادہ سے زیادہ چیزوں کو لوگوں تک پہونچانے اور منتقل کرنے کا ذریعہ بنے، زیادہ سے زیادہ غربت کو ختم کرنے کا سبب بنے، اور اسکے نتائج زمین پر زیادہ سے زیادہ نکلے۔

دوسری کواپریشن کا ایک سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔

کواپریشن کا ایک ایسا نظام ہونا چاہیے جس کی بنیاد پر کم ازکم معلومات کا تبادلہ کیا جائے، تا کہ ایک جگہ پر جتنی ضرورت ہے اتنا ہی سامان پہونچے، چاہے کسی بھی تنظیم کے ذریعے سے پہونچے، ایسا نہ ہو کہ ایک جگہ ضرورت سے زیادہ سامان پہونچ جاۓ اور دوسری جگہ جہاں زیادہ ضرورت تھی وہاں کچھ نہنہ پہونچے، جہاں اشتہار کا موقع ہو وہاں تمام تنظمیں لپکے اور جہاں نہ ہو وہاں کوئی نہ جائے، یہ ایک ایسا تکلیف دہ منظر نامہ ہے جو ہم اپنی انکھوں سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

YouTube video

مالی حقوق اور اسکے اجتماعی و انفرادی نظام کے بارے میں مولانا کی مکمل تقریر سننے کےلیے یہاں کلک کریں۔

YouTube video