رمضان المبارک پر سعودی عرب کاپاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ

   

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستان کے عوام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا گیا ہے ۔ کھجوروں کا تحفہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔