رمیز راجہ کے بیان پر انوراگ ٹھاکر کا ردعمل

   

نئی دہلی : ہندوستان کے وزیر کھیل کود انوراگ ٹھاکر کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے بیان پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کوئی ملک ہندوستان کو نظر انداز نہیں کر سکتا، درست وقت کا انتظار کریں، ہندوستان کھیلوں کی دنیاکی بڑی طاقت ہے، اس لیے ہندوستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔خیال رہے کہ چیئرمین رمیز راجہ نے ہندوستان کے ایشیا کپ کیلئے نہ آنے کی صورت میں ہندوستان نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان نہیں آئے گا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان نہیں جائے گا۔ رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان‘ ہندوستان میں نہیں کھیلے گا تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا؟ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے بیان پر ہندوستان میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے، رمیز راجہ کے بیان نے ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔