رنبیر کپور ،گنگولی کا کردار ادا کریں گے

   

ممبئی : بالی اداکار رنبیرکپور پردہ سیمیں پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کا کردار ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔بالی ووڈ میں کہاجارہا ہے کہ سوروگنگولی کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے ۔فلم میں ان کا کردار رنبیرکپور ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سورو گنگولی نے اپنی بایوپک کی اسکرپٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ جلد سے جلد فلم کی شوٹنگ کا کام شروع ہو جائے گا۔گنگولی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بایو پک نیٹ ویسٹ سیریز میں گنگولی کی کارکردگی اور بیوی ڈونا کے ساتھ ان کے رشتوں کو دکھایا جائے گا۔