رنبیر کپور کو ای ڈی کا سمن

   

نئی دہلی: ای ڈی نے آج بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو سمن بھیجا ہے۔ ایجنسی نے انہیں 6 اکتوبر کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے۔ مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کے 5 ہزار کروڑ روپئے کے منی لانڈرنگ کیس میں رنبیر کا نام سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس کیس کے اہم ملزم سوربھ چندراکر کی شادی میں شرکت کی تھی۔ الزام ہیکہ رنبیر سمیت کئی مشہور شخصیات کو حوالہ کے ذریعہ اس کیلئے رقم دی گئی۔