روزنامہ راشٹریہ سہاراکی ممبئی سمیت کئی شہروں میں اشاعت بند

   

ممبئی : معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے اُردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہاراکی ممبئی سمیت کئی شہروں میں اپنی اشاعت آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ممبئی ،کولکتہ اور بنگلور کی اشاعت بند کردی گئی ہے اور س موقع پر اخبار کے عملے کوپہلی پیشکش کی گئی کہ وہ لکھنئو،دہلی اور گورکھپور تبادلہ لے لیںجبکہ دوسری پیشکش کی گئی کہ وہ اگر تبادلہ نہیں چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔انہیں ان کے کئی سال کے بقایاجات دینے کے بارے میں کمپنی نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے ۔اس طرح سبھی جگہ عملے کو مبینہ طور پر باہر کادروازہ دکھا دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ممبئی ،کولکتہ اور بنگلور ایڈیشن کو 17 تا 18 سال کا عرصہ ہوگیا تھا،ذرائع کے مطابق فی الحال نئی دہلی،حیدرآباد ،لکھنئواور گورکھپور سے روزنامہ سہاراکی اشاعت بند نہیں ہوگی ،ویسے حیدرآباد کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔حیدرآباد میں مقامی صحافی شوکت علی صوفی اور جیلانی خان نے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔بنگلور ایڈیشن 7،جولائی 2007 کو نکالا گیا اور جاوید جمال الدین کی ادارت میں کافی پھلا پھولا تھا۔