روسیوں کی کیف کی طرف پیش قدمی‘ دیگر شہروں کابھی محاصر ہ جاری

,

   

لیویو(یوکرین)۔روسی افواج یوکرین کے درالحکومت کی طرف اپنی سست لڑائی میں شمال مشرق سے پیش رفت کرتی نظر ائیں‘ جبکہ ٹینکوں اور توپوں سے نے پہلے سے ہی محاصرے میں آنے والی جگہوں پر اتنی شدید گولی باری کی ہے ایک شہر کے مکین مرنے والوں کی بڑی تعداد میں شامل ہیں جو دفنانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔

روس او رچیچنیا میں ماضی کارائیوں میں روس کی حکمت عملی یہ رہی ہے کہ آبادی کے مراکز میں مصلح مزاحمت کو مسلسل فضائی حملوں اور گولہ باری کے ذریعہ کچل دیاجائے۔

اس قسم کے حملے سے جنوبی بندرگاہ شہر مریپولی سے رابطہ ختم ہوگیا ہے اور اس طرح کا ماحول کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں میں جنگ کے بدستور جاری رہنے پر زیر انتظار ہے۔

مریپولی میں ختم نہیں ہونے والی رکاٹوں کے سبب شہر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو رسد حاصل کرنے کی بارہاکوششوں میں ناکامی ہورہی ہے۔

جمعہ کے روز اسوسیٹ پریس کے ایک فوٹو گرافر نے ایک ایسے لمحے کو اپنے کیمرہ میں قید کیاہے جس میں ایک عمارت کو راست طور پرٹینک سے نشانہ بنایاجارہا تھا‘ جو نارنگی آگ کے گولے میں لپٹ گئی تھی۔

اس ہفتہ ایک میٹرنٹی اسپتال پر ہوئے حولناک حملہ عالمی ناراضگی او رجنگی جرائم کے الزامات کا سبب بنا ہے۔

شہر کے میئر نے کہاکہ پچھلے بارہ دنوں کے حملے میں مریپول میں 1500اموات ہوئے ہیں۔مذکورہ میئر نے مزیدکہاکہ بمباری کی وجہہ سے خبریں کھودنے میں مشکل ہورہی ہے جس کے وجہہ سے بڑے پیمانے پر نعش دفن نہیں کی جاسکی ہیں“۔