روسی جارحیت کے خلاف مزید اسلحہ کی ضرورت

   

کیف ۔ یوکرین نے مغربی اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روسی جارحیت کے خلاف کییف کو مزید اسلحہ فراہم کریں۔ یوکرینی سفیر آندرے کیلن کے بقول روسی افواج یوکرین کے ڈونباس خطے میں پیش قدمی کر رہی ہیں اور اگر یوکرینی افواج کو جدید اسلحہ وقت پر مل گیا تو توقع ہے کہ روسی فوج کو سخت مزاحمت دیکھائی جا سکے گی۔ جرمنی اور امریکہ سمیت متعدد ممالک اس تنازعہ میں یوکرین کو اسلحہ اور فوجی سازوسامان فراہم کر رہے ہیں تاہم کییف مزید اسلحے کا متمنی ہے۔