روس میں فوجیوں کو ویکسین دینے کی مہم کا آغاز

   

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی ہدایت پر تقریباً 5 لاکھ فوجیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین دی جائے گی۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک 2500 سے زائد فوجیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ 2020ء کے اختتام تک تقریباً 80 ہزار فوجیوں کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہو گی۔روس کی تیار کردہ ویکسین اسپٹنک فائیو 95 فیصد زیادہ موثر ہے جبکہ دیگر بین الاقوامی ویکسین بنانے والی کمپنیوں نے اپنے ٹیسٹوں کے جو نتائج بتائے ہیں ان کے مطابق ان کی ویکسین 90 فیصد اور کچھ زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔