روس نے طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے حذف کردیا

   

ماسکو :روسی صدر ولادی میر پوٹن نے طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔ صدر پوٹن نے ایک نئے قانون پر دستخط کیے جس سے دہشت گرد تنظیموں کی ممنوعہ حیثیت کو معطل کیا جا سکے گا۔ تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کیلئے روس میں تیار کیا گیا قانون مستقبل میں شام میں حیت تحریر الاشام کو اس فہرست سے حذف کرنے کا بھی مستعمل بن سکتا ہے ۔ طالبان کو 2003 میں روسی سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ملک میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ روسی صدر پوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابولوف نے اطلاع دی تھی کہ 27 مئی کو وزارت انصاف اور وزارت خارجہ نے کریملن کو طالبان کو ملک میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست س خارج کرنے کا بل پیش کیا تھا۔ ادھر افغان عبوری حکومت نے روس کی جانب سے ملک میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے طالبان کو نکالنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے وضاحت کی تھی کہ طالبان ہی افغانستان میں ‘اصل طاقت’ ہیں۔