ماسکو: روسی فوج نے یوکرائن کی جانب سے ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیا جانے والا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔ الجزیرہ کے مطابق روسی وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ یوکرائنی فوج نے دارالحکومت ماسکو کی جانب 11 ڈرون طیارے بھیجے جنہیں روسی فوج نے مار گرایا۔ کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ روسی فوج کے مطابق یوکرائن کی جانب سے بھیجے جانے والے 45 ڈرون طیاروں کو مار گرایا جن میں سے 23 طیارے روسی شہر بریانسک کی جانب حملے کیلئے بھیجے گئے تھے۔ ماسکو کے میئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ یوکرائن کی جانب سے اب تک سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔
ٹِم والز نے نائب صدر کیلئے نامزدگی قبول کر لی
واشنگٹن : شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ٹِم والز نے باضابطہ طور پر نائب صدر کی نامزدگی قبول کر لی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹِم والز کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کے لیے نامزدگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے نائب صدر کے لیے نامزدگی قبول کرنا میرے لیے زندگی بھر کا اعزاز ہے، ہم سب آج یہاں صرف اس وجہ سے ہیں کیونکہ ہمیں اس ملک سے محبت ہے۔انہوں نے ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صحیح ٹیم ہے۔خیال رہے کہ 60 سالہ ٹِم والز مینیسوٹا کے گورنر ہے اور 2 ہفتے قبل کملا ہیریس نے اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا۔