روس کی طرف سے ایک نئے میزائل کا کامیاب تجربہ

   

ماسکو : تجربہ روس فضائی دفاعی سسٹم کے لئے کیا گیا ہے اور میزائل نے طے شدہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے: روس وزارت دفاع۔ روس نے قزاقستان کے ساری شاگان تجرباتی فیلڈ میں ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس فضائی و میزائل دفاعی یونٹوں کی محارب ٹیموں نے، قزاقستان کے ساری شاگان فائر پیڈ سے، ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق تجربہ روس فضائی دفاعی سسٹم کے لئے کیا گیا ہے اور میزائل نے طے شدہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ تجربہ کئے گئے میزائل کی خصوصیات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔