ماسکو : روس نے یورپی یونین کے ایک ہنگامی سربراہی اجلاس میں اپنے دفاع کو مضبوط بنانے پر اتفاق رائے ہونے کے بعد بلاک کے قائدین کی جانب سے جارحانہ بیان بازی کی مذمت کی ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے نوٹ کیا وہ (یورپی یونین) عسکریت پسندی کے موضوع پر فعال طور پر گفتگو کررہا ہے اور روس کو اہم دشمن قرار دے رہا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس یورپی یونین پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پیسکوف نے کوئی وضاحت کیے بغیر کہا کہ یہ امکانی طور پر ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہو سکتا ہے ، جو ایک ایسی صورتحال کو جنم دے سکتا ہے جہاں مناسب جوابی اقدامات کرنے کی ضرورت پیدا ہوجاتی ہے۔