ماسکو: روس کی قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ روسی جمہوریہ داغستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے ۔انتظامیہ نے کارروائی اس وقت شروع کی جب مجرموں نے گشتی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن شہر کے مضافات میں افسران نے انہیں روک دیا۔ کمیٹی نے کہا کہ 5 مارچ کی رات داغستان میں کاسپیسک شہر میں چار ڈاکو مارے گئے جو روسی وزارت داخلہ کی ایک علاقائی تنصیب پر دہشت گرد حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔مڈبھیڑ کی جگہ کے قریب سے گرینیڈ لانچر، دھماکہ خیز آلات، دستی بم، رائفلیں، پستول اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔