روس‘ یوکرین تنازعہ۔ ایک اورہندوستانی اسٹوڈنٹ کو کیف میں گولی ماری گئی‘ اسپتال میں زیر علاج

,

   

یوکرین سے بھاگ کر اسٹوڈنٹس پولینڈ کی سرحد پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہندوستانی محفوظ واپس ہوسکیں
ریززو۔یوکرین کی درالحکومت میں گولی مارے جانے کے بعد ایک ہندوستانی اسٹوڈنٹ کو اسپتال میں داخل کیاگیا ہے‘ چند دن قبل روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں ایک ہندوستانی اسٹوڈنٹ نے اپنی جان گنوائی ہے۔

اے این ائی سے خصوصی بات چیت میں مرکزی مملکتی وزیر برائے وزرات شہری ہوا بازی جنرل وی کے سنگھ نے پولینڈکے ریززو ائیرپورٹ پر اس جانکاری کا انکشاف کیاہے۔

جنرل ریٹائرڈ سنگھ نے اے این ائی کو بتایاکہ”کیف سے ایک اسٹوڈنٹ کے متعلق جانکاری ملی ہے کہ انہیں گولی ماری گئی ہے اور فوری انہیں کیف کے اسپتال میں داخل کیاگیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہندوستانی سفارت خانہ نے اس سے قبل یہ واضح کردیاتھا کہ ہر کسی کو کیف چھوڑنا ہے۔ جنگ میں بندوق کی گولی کسی بھی مذہب یا قومیت کو نہیں دیکھتی ہے“۔

یوکرین سے بھاگ کر اسٹوڈنٹس پولینڈ کی سرحد پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہندوستانی محفوظ واپس ہوسکیں۔

چار مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری‘ جیوترادتیہ سندھیا‘ کرن رججو‘ اور جنرل (ریٹا؎ئرڈ) وی کے سنگھ یوکرین سے متعلق ممالک میں انخلاء کی کوششوں کی ذمہ دار ی سنبھالے ہوئے ہیں