رونالڈو نے میسی کا ریکارڈ مساوی کرلیا

   

ٹیورن۔کرسٹیانو رونالڈو نے چمپئنز لیگ میں زیادہ گولز کا لیونل میسی کا ریکارڈ برابرکردیا۔ پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک گول سے اپنی ٹیم یووینٹس کی فیرینکواروس کے خلاف کامیابی میں اہم رول ادا کیا اس طرح ان کے یورپیئن ایونٹ میں گولز کی مجموعی تعداد 70 ہوگئی جو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے برابر ہے۔