رونالڈو نے یورو 2024 کوالیفائر میں نئی تاریخ بنائی

   

لزبن۔ پرتگال کے تجربہ کارکرسٹیانو رونالڈو نے یورو2024 کوالیفائر میں لیچٹنسٹائن کے خلاف پرتگال کی فتح کے دوران اپنے ملک کی جانب سے 197 میچز کھیلنے اور دنیا کے سب سے زیادہ مقابلوں میں شرکت کرنے والے مرد بین الاقوامی کھلاڑی بن کر نئی تاریخ رقم کی۔ رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے لیختنسٹائن کے خلاف 4-0 سے فتح حاصل کی۔ تجربہ کار رونالڈو کا پہلا گول پنالٹی تھا، جبکہ ان کا دوسرا گول زبردست فری کک تھا۔ پرتگال کے لیے اپنے197ویں بین الاقوامی مقابلے کے ساتھ رونالڈو نے کویت کے لیجنڈ بدر المتوا (196 مقابلے) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملائیشیا کے آئیکن سوہ چن این 195 مقابلوں کے ساتھ تیسرے، مصر کے احمد حسن (184) چوتھے اور عمان کے عظیم احمد مبارک (183) پانچویں نمبر پر ہیں۔ پانچ بارکے بیلن ڈی اور جیتنے والے آج تک 38 سال کی عمر میں قومی ٹیم کے لیے کھیلنے والے اب تک کے پانچویں معمر ترین کھلاڑی ہیں۔ صرف پیپے، داماس، سلوینو اور فونٹے ہی پرتگال کے لیے زیادہ عمر کے ہونے کے ساتھ ٹیم کی نمائندگی کی ہے ۔ رونالڈو نے اپنا بین الاقوامی کریئر 2003 میں شروع کیا تھا اور وہ پچھلے سال پانچ ورلڈکپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے بعد ازاں پرتگال کوارٹر فائنل میں مراکش سے ہارگیا تھا۔