رونالڈو کے نام ایک اور ریکارڈ

   


تورین : پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سب سے زیادہ گول بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ پہلے مقام پر پہنچ گئے ہے۔ گذشتہ مقابلہ میں رونالڈو کی جانب سے کئے جانے والے گول کی وجہ سے ان کے مجموعی گولس کی تعداد 759 ہوگئی ہے اور اس سے طرح وہ جوزف بیکان کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ گذشتہ مقابلہ میں رونالڈو نے ساسولو کے خلاف اپنی ٹیم کی 3-1 کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ اس کامیابی کے ذریعہ ان کی ٹیم جوونٹس 16 مقابلوں کے بعد 33 نشانات کے ذریعہ چوتھے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ رونالڈو نے اس مقابلہ میں جو گول کیا اس کی بدولت وہ سرفہرست پانچ لیگس میں متواتر 15 واں سیزن میں 15 گولس کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ 2006-07ء سے رونالڈو متواتر 15 سیزن میں کم از کم 15 گولس کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ جوونٹس اس وقت سرفہرست ٹیم اے سی میلان سے 7 نشانات پیچھے ہیں جبکہ اسے ایک اور مقابلہ میں شرکت کرنا باقی ہے۔ جوونٹس کا چہارشنبہ کو اگلا مقابلہ جنیوا کے خلاف ہوگا اور یہ کوپا اٹالیا کا رونالڈو کی ٹیم کیلئے اہم مقابلہ ہوگا۔