حیدرآباد : /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی جو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا عہدہ بھی رکھتے ہیں نے چہارشنبہ کو اپنے کمانڈ کنٹرول سنٹر کے دفتر میں مشکوک اور روڈی عناصر کو طلب کیا ۔ اس اجلاس میں پولیس کمشنر نے کالاپتھر پولیس اسٹیشن حدود میں مقیم روڈیوں کی ٹولی محمد شاہنواز ، غازی اور ارباز کو مچلکہ پابند کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے دونوں ٹولیوں کو یہ مشورہ دیا کہ وہ دونوں شہروں میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں ورنہ انہیں مچلکہ پابند کیا جائے گا ۔ اس خصوصی اجلاس میں کے سرینواس ریڈی نے اس خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روڈی عناصر سے یہ کہا کہ وہ لا اینڈ آرڈر کی برقراری میں خلل پیدا کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ کمشنر پولیس نے یہ بھی کہا کہ آنے والے تہواروں کے موقع پر شہر میں امن کی برقراری کیلئے روڈی عناصر پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ب