روہت اوپنر ، نمبر4 پربیٹنگ کیلئے یوراج کی تیاری

   

ممبئی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیرلیگ کے12 ویں سیزن سے قبل ہی ممبئی انڈینس نے اپنی حکمت عملی کا انکشاف کردیا ہے۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ اس سیزن میں وہ اپنی ٹیم کیلئے سبھی میچوں میں اننگز کا آغازکریں گے۔ روہت شرما نے گزشتہ کچھ سیزن میں ممبئی انڈینس کیلئے مڈل آرڈرمیں بھی بیٹنگ کی ہے۔ تاہم اس سیزن میں وہ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس سال سبھی میچوں کیلئے اننگز کی شروعات کرنے کے لئے تیارہیں۔ روہت شرما نے ممبئی انڈینس کے پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں کہا بیٹنگ کے لئے میری سوچ بالکل واضح ہے۔ میں پہلے مڈل آرڈرمیں بھی بیٹنگ کرچکا ہوں۔ ٹیم کوجہاں ضرورت ہوگی میں وہاں پرکھیلنے کیلئے تیارہوں۔انہوں نے مزید کہا جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ ٹیم کومیری جس نمبرپر بیٹنگ کی ضرورت ہوگی، میں اس نمبرپرکھیلنے کے لئے تیارہوں۔ تاہم اس سال میں آئی پی ایل کے تمام میچوں میں اننگز کی شروعات کروں گا۔ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ ہی کرتا ہوں اورمیں نے اسی مقام پرکھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ اب اگرروہت شرما اننگز کا آغازکریں گے توسوال یہ ہیکہ نمبر4 پرکون آئے گا۔ اس سوال کا جواب یوراج سنگھ کے طورپرنظرآتا ہے، جواس مرتبہ ممبئی انڈینس کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیم کے ڈائریکٹرظہیرخان نے کہا یووراج طویل عرصہ سے اپنی ٹیم کومیچ جتاتے آرہے ہیں۔ یوراج سے اچھا یہ کام کوئی اورنہیں کرسکتا۔ ہم نے انہیں نیٹس میں دیکھا ہے، وہ اچھے لگ رہے ہیں اوراس سیزن میں ان کی نظراچھی کارکردگی پر مرکوز ہے۔ یوراج کے آنے سے ٹیم کو مضبوطی ملی ہے۔