روہت میچ کے دوران زخمیدواخانہ سے رجوع

   

ڈھاکہ۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ونڈے میں فیلڈنگ کے دوران بائیں انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے بعد ایکسرے کے لیے دواخانہ بھیجا گیا ہے۔ روہت دوسرے ہی اوور میں زخمی ہوئے جب انہوں نے انعام الحق کی دوسری سلپ پر محمد سراج کے ہاتھوں کیچ لینے کی کوشش کی۔ سراج نے لینتھ گیند کو آف اسٹمپ کے باہر پھینکا اور حق نے بغیر کسی فٹ ورک اسٹروک کھیلا۔ گیند روہت کے پاس گئی، جو دونوں ہاتھوں کو اس تک پہنچانے کی کوشش کرنے کے باوجود گیند پکڑ نہیں سکے۔ گیند ان کے انگوٹھے پر لگی اور وہ علاج کے لیے فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے، رجت پاٹیدار متبادل فیلڈر کے طور پر آئے۔ ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان اور وکٹ کیپر کے ایل راہل نے کپتانی کی ۔ بیٹنگ میں بھی روہت اننگز کا آغاز کرنے نہیں آئے ۔روہت کو ایکسرے کے لیے ہسپتال بھیجا گیا تھا، جس کی تصدیق بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک آفیشل اپ ڈیٹ میں بھی کی تھی۔