رویش کمار نے ریمن میگسیسے ایوارڈ 2019 حاصل کیا

,

   

منیلا ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے مایہ ناز صحافی رویش کمار نے آج 2019 ء کا باوقار ریمن میگسیسے ایوارڈ حاصل کیا جسے نوبل انعام کا ایشیائی متبادل تصور کیا جاتا ہے ۔ 44 سالہ رویش کمار این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینئر اگزیکیٹیو ایڈیٹر ہیں جنہیں ہندوستان کا سب سے زیادہ بارسوخ ٹی وی صحافیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ زندگی کے اصل مسائل اور ایسے عوامی مسائل جن کی صحیح ڈھنگ سے رپورٹنگ نہیں کی گئی ۔ انہیں منظر عام پر لانے کی ہمیشہ دیانتدارانہ کوشش کیںجن میں انہیں کامیابی بھی ملی۔