روینا کو ”نانی“ بننے کی خوشی بہت جلد ملے گی

,

   

متوقع ہے کہ اداکارہ کی گود لی ہوئی بیٹی چھایا‘ بہت جلد اپنے پہلے بچے کو جنم دینی والی ہیں۔

ممبئی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ44سالہ روینا ٹنڈن اپنی بیٹی چھایاکے بہت جلد پہلے بچے کی امید کے ساتھ ”نانی“ بننے کی پوری کرچکی ہیں۔

چھایا دراصل روینا ٹنڈن کی گود لی ہوئی بیٹی ہیں۔فلم موہرہ کی اداکارہ جب بیس سال کی عمر میں تھیں‘ اسوقت انہوں نے دو لڑکیاں چھایا اور پوجا کو گود لیاتھا۔

حال ہی میں روینا اپنی بیٹی کے لئے ایک تقریب بھی منعقد کی تھی۔ سوشیل میڈیا اس تقریب کی کئی تصویریں گشت کررہی ہیں جس میں روینا اپنی بیٹی چھایا کے ساتھ دیکھائی دے رہی ہیں۔

پوجا جوکہ ایک نوٹرینسٹ ہیں نے بپی انسٹاگرام پر کچھ تصویریں پوسٹ کی کیں جس میں انہوں نے گود لے ہوئے بچوں کے لئے ان کی ”حقیقی محبت“ پر روینا کی ستائش کی۔

پوجا نے لکھا کہ ”نانی کومبارکباد۔ بہت سارے لوگ محبت کا دیکھاوا کرتے ہیں‘ آپ نے یہ کام دل سے کیاہے۔

اپنی گودلی ہوئی بیٹی کے لئے اس طرح کی تقریب دل کو چھونے کاکام ہررہی ہے۔

آپ پر ہمیں فخر ہے“۔ سال2004میں روینا نے ایک صنعت کار انل تھاڈمانی سے شادی کی تھی‘ جس سے انہیں ایک بیٹی راشا اور بیٹا رانبیر وردھان ہے