روینہ ٹنڈن بالی ووڈ میں عمر پرستی اور معاوضہ کے تفاوت پرخفا‘فوری ختم کرنے کی وکالت

   

ممبئی :بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کیلئے عمروں کا موازنہ ایسے نہیں کیا جاتالیکن خاتنو اداکاراؤں میںیہ موازنہ لازمی ہوجاتا ہے ۔بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں اسکرین پر ان کی پرفارمنس تو اسکرین کے پیچھے ان کے بیانات سے بھی جانا جاتا ہے۔حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ میں عمر اور معاوضوں کے حوالے سے پائے جانے والے تعصب پر بات کی۔ ایک انٹرویو کے دوران جب روینہ سے بالی وڈ میں عمر پرستی اور معاوضہ سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں معاوضوں کے حوالے سے پائے جانے والے صنفی اور عمروں کے تعصب اور فرق کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔روینہ نے کہا کہ عمروں کا یہ موازنہ انڈسٹری کے بند دروازوں کے پیچھے کیا جاسکتا ہے لیکن میڈیا انڈسٹری میں یہ موازنہ کیا جانا بے حد عجیب ہے یہاں مرد اداکاروں کیلئے عمروں کا موازنہ ایسے نہیں کیا جاتا لیکن خواتین اداکاراؤں کے لیے یہ موازنہ لازمی ہو جاتا ہے۔ روینہ نے مزید کہا کہ ارمیلا، مادھوری اور مجھے اس معاملہ میں ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے۔ میں ایسا اس لیے نہیں کہہ رہی کہ ہم اپنی عمر چھپا رہے ہیں بلکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ میرا ہنر اور صلاحیتوں کو نہیں چھین سکتے۔