رکل پریت سنگھ ’انڈین 2‘ میں کمل ہاسن کے ساتھ نظر آئیں گی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ رکل پریت سنگھ جنوبی ہند کے سوپر اسٹار کمل ہاسن کے ساتھ فلم انڈین 2 میں نظر آئیں گی۔رکل پریت سنگھ نے بتایا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے کمل ہاسن سرکے ساتھ انڈین 2 میں کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔ کمل سرایک انسٹی ٹیوشن ہیں۔ وہ اپنے آپ میں ایک مکمل انڈسٹری ہیں۔ انہوں نے اپنے 60 سال اس انڈسٹری کو دئے ہیں اور ان کے پاس جس طرح کا تجربہ ہے ، آج بھی اداکاری کے لیے ان میں جو جذبہ ہے ، وہ حیرت انگیز ہے ۔رکل پریت سنگھ نے بتایا کہ اتنے تجربے کے بعد بھی، ایک لیجنڈری سوپر اسٹار ہونے کے باوجود کمل سر کاڈیڈیکیشن کمال کا تھا۔ ہمارا سفر تو ابھی شروع ہوا ہے ۔ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اس فلم کی شوٹنگ تقریباً ختم ہوچکی ہے ، صرف چند گانے باقی ہیں۔