رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کے خلاف مقدمہ درج

   

غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور میں سماجو ادی پارٹی کے غازی پور سے رکن پارلیمان افضال انصاری کے خلاف ہندو مذہب پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس پی ایم پی کے خلاف شہر کوتوالی علاقے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ افضال نے تین دن پہلے مڈھوں، مندروں اور کمبھ کے بارے میں بیان دیا تھا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ سادھو ۔سنت ،مڈھوں میں گانجہ پیتے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ایراج راجہ نے کہا کہ پولیس نے افضل انصاری کے قابل اعتراض بیان کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس چوکی کے انچارج راج کمار شکلا نے ان کے خلاف شکایت درج کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ گانجے کو بھگوان کا پرساد اور جڑی بوٹی کہہ کر پیتے ہیں۔ اگر یہ خدا کی جڑی بوٹی ہے تو پھر یہ غیر قانونی کیوں؟۔اپنے یوگی بابا سے کہو کہ گانجہ پینے کی اجازت دیں۔ اگر گانجہ غیر قانونی ہے تو اسے پینے کی اجازت کیوں ہے ؟ یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا۔