ملکارجن کھرگے سے ملاقات، بی آر ایس کے پروپگنڈہ کا موثر جواب دینے کا عزم
حیدرآباد۔7 ۔اگسٹ۔(سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ سی ایچ کرن کمار ریڈی کو پردیش کانگریس کمیٹی کی میڈیا کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ کرن کمار ریڈی نے آج نئی دہلی میں صدر کانگریس ملکارجن کھرگے ، لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی، پرینکا گاندھی ، کے سی وینو گوپال اور اے آئی سی سی میڈیا سیل کے سربراہ پون کھیرا سے ملاقات کرتے ہوئے تقرر پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ سے بھی اظہار تشکر کیا۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرن کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس قائدین چیف منسٹر ریونت ریڈی پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت کو عوام بھولے نہیں ہیں۔ تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی صرف سوشیل میڈیا میں زندہ ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بی آر ایس کے مخالف ریونت ریڈی پروپگنڈہ کا موثر جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ گوداوری پر آندھراپردیش کی جانب سے بنکاچرلا پراجکٹ کی تعمیر کو روکنے میں ریونت ریڈی اور اتم کمار ریڈی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے آبی حقوق کے تحفظ کے لئے مرکزی وزراء سے نمائندگی کی گئی لیکن بی آر ایس قائدین عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو اور ریونت ریڈیا کو ایک قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کمیٹی کے ذریعہ بی آر ایس اور بی جے پی کے پروپگنڈہ کا موثر جواب دیا جائے گا۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ ریاست کے لئے فنڈس حاصل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ کے سی آر نے 10 برسوں تک نظام کی طرح تلنگانہ پر حکمرانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ حکومت کے خلاف مہم کا سلسلہ بی آر ایس کو ترک کر