رکن کونسل کویتا کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

   

نظام آباد /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن قانون سازکونسل کلواکنٹلہ کویتا کے انسٹاگرام اور Xاکاؤنٹس کو ہیک کرلیاگیا ۔ سائبر مجرمین نے منگل کی رات 10بجے سے چہارشنبہ کی صبح 11بجے تک لگاتارکئی بار ہیکنگ کی۔ مشتبہ طور پر اکاؤنٹس کو لاگ ان کرتے ہوئے شرپسندوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک غیر متعلقہ ویڈیو بھی پوسٹ کردی۔کویتا نے فی الفور اس جانب توجہ دی اور اس بات کا انکشاف کیاکہ ان کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کویتا نے ڈی جی پی ‘سائبر سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کو تفصیلات ٹیاگ کیں۔