محترمہ میناھادیان نائب قونصل ایران کے ہاتھوں امام خمینی نمبر کی رسم اجراء
حیدرآباد۔/4 جون، ( راست ) رہبر انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ امام خمینی کی 33 ویں برسی کے موقع پر کل رات دفتر روز نامہ بے مثال حیدرآباد، علی گلشن نور خاں بازار میں انعقاد عمل میں آیا جس کے مہمان خصوصی محترمہ منا ھادیان نائب قونصل جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران متعینہ حیدرآباد نے کہا کہ حضرت امام خمینی اعلیٰ المرتبہ، فقہہ، مجتہد اعظم، بلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید، سیاسی قائد، تعمیری سیاست کے بانی بھی ہیں۔ آج ہم برسی کے موقع پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کررہے ہیں۔ جناب میر ہادی علی مدیر اعلیٰ روز نامہ بے مثال حیدرآباد نے امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد میں امام خمینی کے مشن کو آگے بڑھانے میں تقریباً 30 سال سے زائد کا عرصہ لگاتے ہوئے شہر حیدرآباد میں امام خمینی پبلک لائبریری اینڈ ریسرچ سنٹر حیدرآباد کا قیام عمل میں لایا تو دوسری طرف امام خمینی کے نام پر بنجارہ ہلز میں واقع امام خمینی قونصل خانہ روڈ کو ’’ امام خمینی روڈ ‘‘ کے نام کی تجویز قبول کرلی اور آج اس سڑک کو امام خمینی روڈ کہا جاتا ہے۔ میر ہادی علی بحیثیت صدر امام خمینی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نے اپنے خصوصی شمارہ تنویر آفتاب امام خمینی اسپیشل نمبر شائع کیا جس کا آج بھی رسم اجراء نائب قونصل ایران محترمہ منا ھادیان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ مولانا سید زوار حسین رضوی ( امام جماعت دربار حسینی ایرانیان ) نے انقلاب خمینی نے دراصل انقلاب حسینی سے حاصل کیا ہوا درس قرار دیا۔ جب حسینؑ سے سلسلہ کی تو انقلاب تخریب نہیں تعمیر ہے ، فنا کا پیغام نہیں بقاء کی ضمانت ہے۔ ابتداء میں تراب علی تراب کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا۔ امام خمینی کی نظم کو شاعررضا علی نے پیش کیا۔ جناب سلمان حسن خان رضوی نے امام خمینی کے حالات زندگی پر تقریر کی اور امام خمینی مرحوم کیلئے سورہ فاتحہ کے بعد اختتام عمل میں آیا۔