ریئل میڈرڈ نے بارسلونا کو پیچھے چھوڑ دیا

   

میڈرڈ ۔اسپینش لیگ لالیگا میں ریئل میڈرڈ نے بارسلونا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لیگ میچ میں حریف ریال سوشیڈاڈ کو 2-1 سے شکست دے دی۔اسپینش لالیگا کے لیگ میچ میں ریئل میڈرڈ کا سامنا ریئل سوشیڈاڈ سے تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن ریئل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس اورکریم بینزیما کے گولز کی بدولت 2-1 سے کامیابی حاصل کرکے لالیگا میں بارسلونا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈرڈ کے ہیڈ کوچ زین الدین زیڈان نے کہا کہ ہمیں سرفہرست رہنے کے لئے تمام میچز جیتنا ہوں گے۔ریئل میڈرڈ چہارشنبہ کو ریئل مالورکا سامنا کرے گی۔