ریاستی الیکشن کمیشن جوائنٹ سی ای او کا جائزہ اجلاس

   

نظام آباد ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی الیکشن کمیشن کے جوائنٹ سی ای او سرفراز احمد نے حیدرآباد سے زوم میٹنگ کے ذریعہ ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر الیکشن آفیسر س کو ہدایت دیتے ہوئے حساس پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ کیلئے انتظامات کریں ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ویب کاسٹنگ کے ساتھ ساتھ رائے دہندوں کو سلپ کی تقسیم اور دیگر انتظامات کیلئے عملہ کا تقرر عمل میں لائیں ۔ انجینئرنگ کالجس ، آئی ٹی آئی و دیگر طلباء کی خدمات حاصل کریں۔ حساس اور انتہائی حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے یہاں کی رائے دہی ویب کاسٹنگ کی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اور یہاں پر تمام سہولتوں کودستیاب رکھیں اور مسلمہ جماعتوں کو ووٹر لسٹ فراہم کرتے ہوئے اس کا اکنالجمنٹ بھی حاصل کریں اور پولنگ سے قبل رائے دہندوں کو ان کی پولنگ اسٹیشن کے بارے میں واقف کراتے ہوئے سلپ کی تقسیم عمل میں لائیں ۔ پولنگ مرکز تبدیل ہونے کی صورت میں اس بارے میں بھی واقف کروائیں ۔ اس زوم میٹنگ میں راجیو گاندھی ہنمنتو ، اڈیشنل کلکٹر یادی ریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔