ریاستی سطح پر کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد کوڑنگل کی ٹیم کو انعام اول

   

کوڑنگل /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنکرانتی کے موقع پر کوڑنگل میں یوتھ کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر سہ روزہ کبڈی ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ ایس بی آئی بنک کے روبرو ، سٹیزنس کلب کے احاطہ میں منعقدہ اس ٹورنمنٹ میں جملہ چالیس ٹیموں نے حصہ لیا ۔ گذشتہ روز فائنل میاچ میں کوڑنگل اور ایرن پلی کی ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ رہا ۔ آخر فائنل میں کوڑنگل کی ٹیم جیت گئی ۔ کوڑنگل کی ٹیم کو فائنل میچ جیتنے پر منبلغ پچاس ہزار روپئے جبکہ دوسرے نمبر پر جیتے پر ایرن پلی کی ٹیم کو تیس ہزار روپئے تیسرے نمبر پر آنے والی کشٹاپور ٹیم کو بیس ہزار روپئے اور چوتھے نمبر پر جیتنے والی کوڑنگل گولڈن بیکری ٹیم کو 10 ہزار روپئے نقد دئے گئے ۔ یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری ایم کرشبنم راجو حلقہ اسمبلی کوڑنگل صدر ریڈی سرینواس ، سابق زیڈ پی ٹی سی اینوگولہ بھاسکر ، کوڑنگل کانگریس صدر نعیم کے علاوہ سرکردہ کانگریس قائدین مسز بھیم راج ، ایس ٹی سیل منڈل پریسیڈنٹ ٹی نائیک وغیرہ کے ہاتھوں مذکورہ انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی منڈل سکریٹری نشر و اشاعت سوما شیکھر ، سی آئی راملو ، ایس آئی بھرت ریڈی وغیرہ نے حصہ لیا ۔