ریاستی و مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے عوام کا جینا مشکل

   

پرگی میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا ، سابق رکن اسمبلی رام موہن ریڈی کا خطاب

پرگی /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ بھر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کا آغاز عمل میں آیا ۔ آج ضلع منے گوڑہ سے کانگریس پارٹی کی جانب سے ہوگی ۔ سابق رکن اسمبلی کی نگرانی میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کیاگیا ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے کہا کہ ہر ایک منڈل م یں پہونچ کر سابق کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو دی گئی سہولیات کو یاد کرایا گیا ۔ آئندہ بھی کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لایا جائے گا ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین نے کہا کہ موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومت نے عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کا گذارہ مشکل کردیا ۔ مرکزی حکومت صرف کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہونچا رہی ہے ۔ جبکہ کانگریس کے دور اقتدار میں ہندوستان میں رہنے والے ہر غریب کیلئے اقدامات کئے گئے ۔ بنک آف انڈیا ، ریلوے ، ایل آئی سی جیسے ادارے قائم کرکے ان اداروں کو عوام سے جوڑا گیا تھا ۔ لیکن موجودہ بی جے پی حکومت کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہونچانے کیلئے اداروں کو خانگیانے کیا گیا ہے ۔ کانگریس یاترا منے گڈہ پوڈور ، پرگی ، دوما ، کلچر ، چوڑہ پور اور دیگر منڈلوں میں پروگرام عمل میں آیا ۔ اس یاترا میں کانگریس لیڈرس کارکنوں نے شرکت کی ۔