ریاست میں تمام پراجکٹس کے گیٹ کھول دیئے گئے‘ جولائی میں دوگنی بارش

,

   

5 ہزار ایکر اراضی پر فصلیں تباہ ، 200 گاؤوں کا عام زندگی درہم برہم ‘آج بھی تین اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ اور 12 اضلاع کیلئے آرینج الرٹ ، وزراء راحت کاری میں مصروف

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں گزشتہ پانچ دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ندیاں اور تالاب لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں۔ موسلادھار اور زوردار بارش سے تمام آبپاشی پراجکٹس لبریز ہوگئے اور ان کے گیٹس کھول دینے کی وجہ سے کئی گاؤں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے ، جس سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید دو دن بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے اور چہارشنبہ کو اضلاع سدی پیٹ ، سنگا ریڈی اور میدک کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ اضلاع نلگنڈہ ، سوریا پیٹ ، محبوب آباد ، جنگاؤں ، یادادری ، رنگا ریڈی ، وقار آباد ، محبوب نگر ، ناگر کرنول ، ونپرتی ، نارائن پیٹ ، جوگو لامبا گدوال کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ مابقی اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے تمام وزراء کو اپنے متعلقہ اضلاع میں قیام کرتے ہوئے راحت کاری کے کاموں پر ساری توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ دوسری مصروفیات کو ملتوی کرنے پر زور دیا ہے جس کے بعد تمام وزراء اضلاع میں قیام کرتے ہوئے راحت کاری کے کاموں میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ پڑوسی ریاست کرناٹک میں ہونے والی بارش سے ٹی بی ڈیم میں سیلاب کا پانی تیزی سے جمع ہورہا ہے جس سے تنگھبدرا ڈیم کی سطح آب میں اضافہ ہورہا ہے ۔ عہدیدار پراجکٹ کے 10 گیٹس کھول کر 14.650 کیوسکس پانی چھوڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹرا اور متحدہ ضلع عادل آباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایس آر ایس پی ، کڈم ، گڈنا اور سرونا پراجکٹس لبریز ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں کی جانب سے ان چاروں پراجکٹس کے گیٹس کھول کر پانی خارج کیا جارہا ہے ۔ ضلع منچریال میں بارش سے ایلم پلی پراجکٹ لبریز ہوگیا ہے ۔ پراجکٹ کے 33 گیٹس کھولتے ہوئے 4 لاکھ 15,338 کیوسکس پانی چھوڑا جارہا ہے ۔ صلع نرمل میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایچڈو کے پاس برج کے بہہ جانے سے سارا پانی گاؤں میں داخل ہوگیا ہے جس سے تقریباً 15 گاؤں کا ریاست کے دیگر مقامات سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ برج کے بہہ جانے سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹیں پیدا ہوگئی ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے گاڑیوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔ ضلع نظام آباد میں شدید بارش کی وجہ سے عہدیداروں نے سری رام ساگر پراجکٹ کے مزید 6 گیٹس کھول کر پانی کا اخراج کیا جارہا ہے ۔ اس طرح پراجکٹ کے تاحال 26 گیٹس کھول دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی ضلع کے تالی پیرو پراجکٹ کے 24 گیٹس کھول کر پانی نچلے سطح پر چھوڑا جارہا ہے ۔ ریاست میں ابھی تک عام طور پر جولائی میں جتنی بارش ہوتی ہے اس سے دوگنی بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ ہر سال جون کے دوران تلنگانہ میں مانسون سرگرم ہوتا ہے اور ستمبر کے اواخر میں اختتام کو پہنچتا ہے ۔ ان چار ماہ کے دوران عام طور پر 72.12 سینٹی میٹر بارش ہوتی ہے ۔ 11 جولائی تک 20.39 سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے مگر اس سال 11 جولائی تک 39.57 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ یہ عام بارش سے 94 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ ماہ جون میں عام بارش سے کم بارش ریکارڈ ہوئی مگر گزشتہ ایک ہفتہ سے زوردار بارش ہورہی ہے ۔ ریاست کے 29 اضلاع میں زیادہ سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ تقریباً 5 ہزار ایکر اراصی پر محیط فصلیں پوری طرح پانی میں ڈوب گئی ہیں جس سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ 200 سے زائد گاؤں میں عام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے ۔ 100 سے زائد مواضعات میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی ہے ۔ سیلاب اور پانی کے تیز بہاؤ سے کئی تالابوں میں شگاف پڑگیا ہے ۔ کئی روڈ بریجس ، ریلوے بریجس اور سرکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ کئی مقامات پر ٹریفک مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔ کئی گاؤں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ن