ریاست میں پیر کو 975 نئے کورونا کیس

   

حیدرآباد : ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ لگ بھگ یکساں رفتار سے جاری ہے ۔ خاص طور پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کا علاقہ ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے ۔ پیر کو جاری کردہ سرکاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 975نئے پازیٹیو کیس سامنے آئے اور 6اموات درج کی گئی ۔ جملہ 2648 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ ان میں سے 1673 منفی پائے گئے ۔ بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی ایریا میں 861 نئے کورونا کیس نمودار ہوئے جب کہ دوسرا نمبر رنگاریڈی ( 40) کا ہے ۔ پیر کو 410کورونا مریض صحت یاب ہوئے اور ان کو دواخانوں سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ مجموعی طور پر ریاست میں 15,394 کورونا مریض ہوئے ہیں۔