ریاست میں 15 جون سے ریتو بندھو اسکیم پر عمل آوری

   

اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف منسٹر کا فیصلہ، نقلی بیج تیار کرنے والوں کو سخت انتباہ

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے سی آر نے 15 جون سے ریاست میں ریتو بندھو اسکیم پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نقلی بیج سربراہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں زرعی شعبہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرتے ہوئے مختلف اُمور کا جائزہ لیا۔ تلنگانہ میں زرعی شعبہ کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مشن کاکتیہ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ اراضی کو پانی سربراہ کرنے کا خؤاب دیکھا گیا تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔ اس معاملہ میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیرات میں ہر طرف سے رکاوٹیں پیدا کرنے کے باوجود پیچھے ہٹے بغیر پراجکٹ کی تعمیرات کو مکمل کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے محکمہ فینانس کے پرنسپل سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ 15 تا 25 جون کے دوران تمام کسانوں کے بینک کھاتوں میں حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے معاوضہ کو جمع کریں۔ 10 جون سے رقم منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔ موسم برسات کا زرعی سیزن شروع ہونے والا ہے اس سلسلہ میں چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ معیاری بیج کسانوں کیلئے دستیاب رکھیں۔ ملاوٹی بیج فروخت کرنے والوں کو آہنی پنجہ سے کچل دینے کی پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اضلاع کی سطح پر نقلی بیج تیار کرنے والوں کے خلاف دھاوے کرنے کی ہدایت دی۔ ایسے افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگانے اور گرفتار کرنے کا مشورہ دیا۔ نقلی بیج فروخت کرنے والی ٹولیوں کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرنے والے پولیس عہدیداروں کو ترقی، رعایتیں، سیوا پتکھم بھی فراہم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔
پالی ٹیکنک انٹرنس آن لائن رجسٹریشن و کلاسیس
حیدرآباد۔ ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنک انٹرنس ٹسٹ رکھا گیا ہے جو میاتھس60، فزکس 30 ، کیمسٹری 30 نشانات ہیں اس کے ذریعہ انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے ہوتے ہیں۔ آن لائن کلاسیس کیلئے9290201021 پر نام رجسٹریشن ذریعہ واٹس ایپ کریں۔