ریاست میں 78 پی ایچ سیز اور 220 سب سنٹرس کے قیام کا منصوبہ

   

350 کروڑ روپئے مصارف کا تخمینہ ، محکمہ صحت سے تجاویز تیار
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت نے عوامی صحت و تندرستی کے معاملے میں اہم فیصلہ کیا ہے ۔ دور دراز و دیہی علاقوں کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہاسپٹلس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ۔ ریاست بھر میں نئے 78 پرائمری ہیلت سنٹرس ( پی ایچ سی ) 220 سب سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ چند بستی دواخانے بھی دستیاب کرائے جارہے ہیں ۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں نے تجاویز بھی تیار کرلیا ہے ۔ ان کی تعمیرات کے لیے تقریبا 350 کروڑ روپئے کے مصارف ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ منظوری کے لیے فائیل محکمہ فینانس کو روانہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ نئے پرائمری ہیلت سنٹرس اور سب سنٹرس قبائلی علاقوں میں قائم کئے جارہے ہیں ۔ چند کوئلہ کی کانوں کے علاقوں میں قائم کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ فی الحال ریاست میں 636 دیہی 249 شہری پرائمری ہیلت سنٹرس ہیں ۔ اس طرح 4693 سب سنٹرس ہیں ۔ ماضی میں ان کے قیام کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی ۔ مقامی رکن اسمبلی دیگر عوامی منتخب نمائندوں کے دباؤ پر ان کے اپنے آبائی مقامات ، دیہی و شہری علاقوں میں قائم کرلینے ، جس سے پی ایچ سیز اور سب سنٹرس چند لوگوں کے لیے قریب میں دستیاب ہے تو چند لوگوں کے لیے 25 تا 30 کلومیٹر دور ہے ۔ مزید چند مقامات پر دیہی علاقوں کے ہاسپٹلس کے قریب ہیں ۔ مثال کے طور پر کوٹھی میں دو شہری پی ایچ سیز ایک ہی عمارت میں واقع ہے ۔ ایک سلطان بازار یو پی ایچ سی دوسرا اسلامیہ بازار یو پی ایچ سی ان کے 50 میٹرس دوری پر کوٹھی علاقائی ہیلت خاندانی بہبود کے ٹریننگ سنٹر میں قائم کردہ مزید ایک یو پی ایچ سی بھی موجود ہے ۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ اس کے قریب میں گورنمنٹ ہاسپٹل بھی ہے ۔ اس طرح 100 میٹر کے حدود میں 3 یو پی ایچ سیز اور ایک سرکاری ہاسپٹل ہے ۔ اس طرح کے ایک ہی جگہ پر ایک سے زیادہ ہاسپٹلس کئی مقامات پر ہیں ۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت تشکیل پانے کے بعد آبادی کی بنیاد پر ، دوری کا احاطہ کرتے ہوئے سب سنٹرس ، پی ایچ سیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہر 25 تا 30 کلو میٹر کی دوری ایک ہاسپٹل قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ ریاست میں نئے اضلاع اور منڈلس کی تشکیل جدید ہوئی ہے ۔ 40 منڈلس میں پی ایچ سی نہیں ہے ۔ ریاست میں 51 فیصد آبادی شہری اور 49 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے ۔۔ 2