ریاست کے تمام ذخائر آب کی سطح اطمینان بخش

,

   

عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کا بہاو کم ۔ واٹر سپلائی بورڈ
حیدرآباد۔ ریاست بھر میں ذخائر آب کی سطح اطمینان بخش ہے ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ کے بموجب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے سوا دوسرے تقریبا تمام ذخائر آب کی سطح اطمینان بخش ہے اور پانی کا بہاو بھی اچھا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے برخلاف اس سال سنگور ‘ مانجرا ‘ انکم پلی ‘ ناگرجنا سری سیلم اور ایس یلم پلی ذخائر آب میں پانی کی سطح بہتر ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عثمان ساگر میںآج کی تاریخ میں سطح آب 1753.400 فیٹ ہے جبکہ سال گذشتہ یہ سطح 1764.500 فیٹ تھی ۔ عثمان ساگر کی جملہ سطح آب 1790 فیٹ ہے ۔ اسی طرح حمایت ساگر میں آج سطح آب 1734.200 فیٹ ہے جبکہ سال گذشتہ یہ سطح 1741.900 فیٹ تھی ۔ حمایت ساگر کی جملہ سطح آب 1763.500 فیٹ ہے ۔ حیدرآباد واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ کے بموجب ریاست کے دوسرے تمام اہم اور بڑے ذخائر آب کی سطح بھی اطمینان بخش ہے ۔