ریتک اور ٹائیگر کی ’’وار‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز

   

ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم ’’وار‘‘ کا فائنس بے صبری سے انتظار کررہے تھے جو ختم ہوگیا ہے۔ فلم کا شاندار ٹریلر فائنس کے سامنے آج پیش کردیا گیا ہے۔ ٹریلر شاندار ایکشن سے بھرا ہوا ہے۔ ٹریلر میں ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کا زبردست انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دونوں دمدار لُک میں دھانسو ایکشن سین کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹریلر میں کئی فائٹ سین کو بہت خوبصورت طریقہ سے ڈالا گیا ہے۔ 53 سکنڈ میں ہی صاف ہو جائے گا کہ فلم میں ٹائیگر اور ریتک ایک دوسرے کے خلاف نظر آنے والے ہیں اس میں دونوں کے زبردست بائیک اور کار ایکشن دیکھنے کو ملنے والے ہیں۔ وہیں ٹیزر میں وانی کپور 2 سکنڈ کے لئے محض دکھ رہی ہے۔ بتادیں کہ اس فلم کے ڈائرکٹر سدھارتھ آنند ہیں۔ اس فلم کو آدتیہ چوپڑہ نے اپنے بینر یش راج فلمس تلے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ’’وار‘‘ 2 اکتوبر یعنی گاندھی جینتی پر ریلیز ہو رہی ہے۔