ریتی باؤلی، آرام گڑھ روڈ پر ٹریفک کا رخ تبدیل

   

حیدرآباد /11 جنوری ( سیاست نیوز ) سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریتی باؤلی تا آرام گڑھ روڈ کی ٹریفک کو دوسری جانب موڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ موسی ندی پر ہائی لیول پُل کی توسیع کیلئے پلر نمبر 110 تا 117 پر کام جاری ہے اسی لئے 12 تا 15 جنوری اس روڈ پر ٹریفک کا رُخ بدل دیا جائے گا ۔ بڑی گاڑیاں جیسے لاری ، ڈی سی ایم ، خانگی اور اسکول بسوں کو ریتی باؤلی سے آرام گڑھ جانے کے دوران جیا گوڑہ ، پرانا پُل کے طرف موڑ دیا جائے گا ۔ اسی طرح آرام گڑھ سے ریتی باؤلی جانے والی گاڑیوں کا رُخ لنگر ہاوز کی طرف موڑدیا جائے گا ۔