ریجنسی فنکشن ہال میں دی آنگن ایکسپو،ایک ہی چھت تلے شاپنگ و فوڈ کی سہولت

   

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں دی آنگن ایکسپو کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ شاپنگ کے ساتھ سیر و تفریح کا مکمل اہتمام کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایکسپو رہے گا جہاں شاپنگ کے خواہشمند شہریوں کو ایک چھت تلے تمام طرح کی اشیاء دستیاب رہیں گی ۔ گھریلو و ساز سامان کے ساتھ ملبوسات ڈیزائننگ اشیاء رہیں گی ۔ گھریلو و ساز سامان کے ساتھ ملبوسات ڈیزائننگ اشیاء آرٹ ورک ، کوکری اشیاء ، زنانہ و مردانہ اور بچکانہ ملبوسات کو دستیاب رہیں گی ۔ اس کے علاوہ اس دی آنگن ایکسپو، کو گھریلو ماحلو کی طرز پر تیار کیا گیا ہے ۔ جس کا انعقاد رائل ریجنسی فنکشن ہال میں 11 جون کو انعقاد عمل میں آئے گا جو دوپہر 2 تا 12 بجے شب تک جاری رہے گا ۔ اس ایکسپو کے متعلق حیدرآبادی ڈائریز کی معروف اداکارہ زینب نے بتایا کہ عرفان ٹکسٹائلز کے باہمی اشتراک سے منعقد کئے جارہے اس ایکسپو میں حیدرآبادی زائرین کے معروف فنکار و بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جن میں صدیقہ ( حیدرآبادی ڈائریز کی امی ) الطاف حیدر ( حیدرآبادی ڈائریز کے پپا ) ارتھی سنگھ ( حیدرآبادی ڈائریز کی چھوٹی سیز ) شامل ہیں ۔ اس دی آنگن ایکسپو کے ذریعہ مکمل خاندانی ماحول کو فراہم کیا جارہا ہے ۔ جہاں شاپنگ کے ساتھ ساتھ ہوٹلنگ کی سہولت بھی رہے گی ۔ جس میں ہمہ اقسام کے لذیذ کھانوں کے مختلف ذائقوں کے اسٹالس بھی رہیں گے ۔ دوست احباب ، افراد خاندان کے ساتھ مکمل یادگار ایکسپو تیار کیا جارہا ہے ۔ جو مکمل طور پر خاندانی دور گھر کے آنگن کا ماحول فراہم کرے گا ۔ ع