ریستوران کے کچن میں سی سی ٹی ویز کی تنصیب

   

فوڈ سیفٹی اینڈ سیکوریٹی اتھاریٹی آف انڈیا کے مطابق اجازت نامہ رکھنا ضروری
حیدرآباد۔10۔اکٹوبر۔(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں تجارتی مراکز پر سی سی ٹی وی تنصیب کے معاملہ میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بعد اب دونوں شہروں حیدرآبادوسکندرآباد کے علاوہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے ریستوان کے کچن میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے کئے گئے اس فیصلہ کے مطابق جی ایچ ایم سی حدود میں موجود ایسی ریستوران جنہیں FSSAI فوڈ سیفٹی اینڈ سیکیوریٹی اتھاریٹی آف انڈیا کے مطابق اجازت نامہ رکھنا ہے انہیں اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے باورچی خانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ذریعہ انہیں پاک و صاف بنائے رکھنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے اس سلسلہ میں جو اقدامات کئے ہیں ان کے مطابق کچن کی صفائی کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے یہ احکام جاری کئے جارہے ہیں۔ 3