ریلائنس فاؤنڈیشن : اعلی تعلیم کیلئے 50,000 اسکالرشپس

   

نئی د ہلی : ریلائنس فاؤنڈیشن نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اگلے 10 سال کے دوران 50000 اسکالرشپس دے گا۔ یہ اعلان ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے بانی چیئرمین دھیرو بھائی امبانی کے 90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا۔ فاؤنڈیشن نے کہا کہ تعلیمی سال 2022-23 کیلئے 2 لاکھ روپے تک کے 5000 میرٹ کم مینز انڈر گریجویٹ اسکالرشپس اور 6 لاکھ روپے تک کے 100 میرٹ پر مبنی پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس دئے جائیں گے۔ یہ دونوں ہی تعلیم کی پوری مدت کے لئے دئے جائیں گے۔ درخواستیں 14 فروری 2023 تک جمع کی جاسکتی ہیں۔
اس موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ میرے سسر دھیرو بھائی امبانی ہمارے نوجوانوں کی طاقت اور صلاحیت میں بڑا یقین رکھتے تھے۔ ان کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں اگلے 10 سالوں میں ریلائنس فاؤنڈیشن انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس کے ذریعے 50,000 اسکالرشپس کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔